میجر (ر) رفیق حسرت کی فاؤنڈرز گروپ کے لطیف چوہدری کے ساتھ ملاقات

  میجر (ر) رفیق حسرت کی فاؤنڈرز گروپ کے لطیف چوہدری کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور کے سابق صدر میجر(ر)رفیق حسرت کی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین صدارتی امیدوار حاجی لطیف چوہدری سے ملاقات، حاجی غلام محمد بھی ملاقات میں موجودتھے حاجی لطیف اور میجر رفیق حسرت کے ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2021ء میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ٹریڈ کے مسائل بھی زیر بحث آئے ہیں۔ حاجی لطیف چوہدری نے کہا دو سال سے میں برادری کے ہر ممبر سے رابطے میں ہوں امید ہے آسانی سے الیکشن جیت جاؤں گا۔میجر رفیق حسرت نے کہاکہ اس سال الیکشن 2021ء کا انتخابی معرکہ زبر دست ہو گا حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ابھی تک الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -