ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا جنر ل کونسل اجلاس23اکتوبر کو طلب

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا جنر ل کونسل اجلاس23اکتوبر کو طلب

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس، 23اکتوبر بروز ہفتہ کو بلالیا گیا۔ہنگامہ خیزاجلاس دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخاب کی تاریخ کا فیصلہ ہو گا 2018ء میں منتخب ہونے والی ایسوسی ایشن 3سالہ کارکردگی رپورٹ کے ساتھ حسابات کی آڈٹ رپورٹ پیش کرے گی۔ 23اکتوبر کو ہونے والی اے جی ایم میں مختلف گروپوں کیطرف سے آئین میں تبدیلی کے لیے ترمیم پیش کیے جانے کا امکان ہے ایسوسی ایشن کا الیکشن 3سال کی بجائے 2سال کے لیے کرانے کی بھی تجویز سامنے آرہی ہے 23اکتوبرکے اجلاس کو اہم ترین اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -