حکومتی اعلان کے باوجود 8چھوٹے شہروں میں سینماز نہ کھولے جا سکے

حکومتی اعلان کے باوجود 8چھوٹے شہروں میں سینماز نہ کھولے جا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اور ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک کے 8 چھوٹے شہروں میں سنیما گھروں کو کھولنے کا اعلان کیاتھاجس کے بعد تاحال لاہور اور کراچی میں ابھی تک سنیما نہیں کھولے البتہ لاہور میں ڈرائیو ان سنیما میں غیر ملکی فلموں کے شوز کا آغاز ہوچکا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے سنیما اونرز کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملک بھر میں سنیما ہال کھل جائیں گے جس کے بعد آہستہ آہستہ صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے واضح رہے کہ اس وقت 50سے زائد فلمیں مکمل ہیں اور اتنی ہی تعداد میں زیر تکمیل ہیں تمام پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک فلموں کی نمائش تسلسل سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔فلمی شائقین ”لیجنڈ آف مولا جٹ“،”میں لندن نہیں جا ؤ ں گا“،”قائدم زندہ باد“،”گھبرانا نہیں“،”منی بیک گارنٹی“،”دہلی گیٹ“،”36 گڑھ“،’’25 لا کھ“،”تیرے باجرے دی راکھی“،”رنگ عشقے دا“سمیت کئی اعلیٰ اور معیاری فلموں کی نمائش کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت 8 شہروں میں سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اْمید ہے کہ کی انتظامیہ ویکسینیشن مہم کو بڑھائے گی تاکہ اگلے دنوں میں تمام شہروں کے سینما بھی کھل سکیں۔کرونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں کے دوران فلم اور سنیما انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔

مزید :

کلچر -