اداکارہ مشعال خان ویب سیریز لفافہ ڈائن میں اداکاری کرینگی

اداکارہ مشعال خان ویب سیریز لفافہ ڈائن میں اداکاری کرینگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ مشعال خان جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ویب سیریز”برج“ میں اپنی شاندار اداکاری سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی وہ اب ایک مرتبہ پھر شولوٹنے اردوفلکس اوریجنلز کی نئی ویب سیریز”لفافہ ڈائن“ میں جلوہ گرہونے جارہی ہیں۔اردوفلکس جو کہ پاکستان بھرکے ناظرین کے لیئے بین الاقوامی شوز،فلمیں اور ڈرامہ سیریلز لے کر آرہاہے جو ان کی اوریجنل اردو ڈبننگ کے ساتھ ہوں گی۔جو بہت جلد اردو فلکس کی ویب سائٹ پر اپنے ناظرین کے لئے دستیاب ہوں گی۔

مشعال خان جنہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریلز”سنوچندا“،”خاص“اور”میرے ہمدم“میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اب وہ اردو فلکس کی نئی ویب سیریز”لفافہ ڈائن“ میں ایک غیر روائتی کردار میں نظرآئیں گی۔اس ویب سیریزکو ایماکس میڈیا پرائیویٹ پروڈکشن اپنے پہلے اردوOTT کے طورپر جنوری کے وسط میں پیش کریگی۔اردوفلکس اپنے ناظرین کو اصل اردو فلموں،سیریز،دستاویزی فلموں،کارٹونز اور اردو زبان کے تمام تر ترکی ڈراموں تک رسائی فراہم کرے گا۔

مزید :

کلچر -