کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کا م کو ترجیح دیتی ہوں، حبا بخاری

    کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کا م کو ترجیح دیتی ہوں، حبا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ حبا بخاری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2015ء میں معاون اداکارہ کے طور پر ڈرامہ سیریل ’چھوٹی سی زندگی‘ سے کیا تھا۔اس سیریل میں مرکزی کردار اقرا عزیز نے کیا تھا۔ 27 جولائی 1993ء  کو کراچی میں جنم لینے والی حبا بخاری کامرس گریجویٹ ہیں۔ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ ان کے خاندان میں اس سے قبل کوئی شوبز انڈسٹری میں نہیں آیا۔ان کی مرکزی کردار میں سیریل تیری میری جوڑی، تھوڑی سی وفا، بھولی بانو، ہارا دل، سلسلے، رمز عشق، دیوانگی اور تڑپ شامل ہیں۔ ڈرامہ سلسلے میں حبا بخاری نے حرا نامی لڑکی کے کیریکٹر میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا جو اس کی خاص پہچان بن گئی ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ  میرا بنیادی تعلق کراچی سے ہے۔7 2، جولائی 1993 ء کو میری پیدائش ایک مڈل کلاس فیملی میں ہوئی۔ کراچی کے متوسط طبقے کے حامل علاقے ناظم آباد میں میرا بچپن گزرا اور یہیں میری ابتدائی تعلیم کا آغاز ہوا۔ مقامی کالج سے گریجویشن کیا۔بچپن ہی سے ایکٹنگ کا شوق تھا اور کم عمری میں لوگوں کی نقلیں اتار کر اپنے شوق کی تسکین کیا کرتی تھی،گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کے لئے میرے جنون میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور جب کالج کی تعلیم سے فارغ ہوئی تو فیصلہ کرلیا کہ شوبز ورلڈ جوائن کرکے شائننگ اسٹار بنوں گی۔تعلیم سے فارغ ہوتے ہی میں نے شوبز میں انٹری کے لئے کوششیں شروع کر دیں‘ گلیمر ورلڈ میں سفر کا آغاز ماڈلنگ سے ہوا، ابتدائی طور پر چھوٹے موٹے فوٹو شوٹس کروائے اور پھر ٹی وی کمرشلز کی آفرز آنے لگیں جن کے ذریعے مجھے منظر پر نمایاں ہونے کا موقع ملا لیکن ٹی وی کمرشلز میری منزل نہیں تھے۔

مزید :

کلچر -