انٹر نیشنل ٹیموں کی سیکورٹی کا مسئلہ حل، کراچی تاجروں کی پی سی بی کو ہوٹل بنانے کی پیشکش

انٹر نیشنل ٹیموں کی سیکورٹی کا مسئلہ حل، کراچی تاجروں کی پی سی بی کو ہوٹل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ٹیموں کے سکیورٹی مسئلے کا مستقل حل تلاش کرلیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کراچی میں تاجروں کے ساتھ بڑی بیٹھک کی۔ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے قریب فائیوسٹار ہوٹل بنانے پر مشاورت کی گئی جبکہ معروف کاروباری شخصیات نے پی سی بی کو ہوٹل بناکردینے کی پیشکش کردی ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹیموں کو مستقبل میں انھیں ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سٹیڈیم کے قریب ہوٹل بننے سیغیر ملکی ٹیموں کے سکیورٹی تحفظات دور ہوجائیں گے جبکہ بھارت سے معاشی  مقابلہ کے لئے تاجروں کی مدد لینے کا فیصلہ بھی ملاقات میں کیا گیا۔دوران ملاقات تاجروں نے پی سی بی کو بھارت سے کرکٹ میں مقابلے میں ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔