قومی ٹی 20 کپ،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیرصدارت اجلاس

  قومی ٹی 20 کپ،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیرصدارت اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹونٹی میچز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور تیاریوں میں مصروف ہیں۔  ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ کی زیرصدارت نیشنل ٹی ٹونٹی سیریزکی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطحی کا اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول، اسسٹنٹ کمشنرز ابراہیم ارباب،سیدہ تہنیت بخاری،پی سی بی افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام الایئڈ محکموں سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس رکھنے والے شائقین کو صرف قذافی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔۔ قذافی اسٹیڈیم روٹس پر صفائی ستھرائی، خراب لائٹوں کی درستگی، نکاسی آب بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔