ٹی20ورلڈ کپ، پا ک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت
دبئی(آئی این پی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ اتوار کوفروخت کی شروعات ہوتے ہی ہزاروں مداحوں نے ٹکٹوں کے لیے ویب سائٹ لاگ ان کیا،کئی مداحوں کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظار کے سیکشن میں ڈال ڈیا گیاسوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد بلیک میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت ورلڈکپ میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچز میں ستر فیصد شایقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔