قومی ٹی20 کپ،قذافی سٹیڈیم میں میچز کی تیاریاں مکمل

قومی ٹی20 کپ،قذافی سٹیڈیم میں میچز کی تیاریاں مکمل

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم میں نیشل ٹی ٹوئنٹی کے ہونے والے میچز کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پی سی بی کے شیڈول کے مطابق  کل  قذافی اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ ناردرن اور بلوچستان کی ٹیموں کیدرمیان کھیلا جائے گا۔ سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے اتوار کو صوبائی دارالحکومت میں ڈیرے ڈال لیے تھے دوسری ٹیموں کی آج آمد شیڈول ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اب تک تمام ٹیمیں 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹبیل پر اس وقت سندھ کی ٹیمیں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، خیبر پختوانخوا نے بھی آٹھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں، تیسرے نمبر پر موجود سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد بھی آٹھ ہے ناردرن کے مجموعی پوائنٹس بھی آٹھ ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے، سدرن پنجاب کی ٹیم اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

 اس کا کوئی پوا?ئنٹ نہیں۔

۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -