ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواستوں پر نوٹس جاری، جواب طلب 

ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواستوں پر نوٹس جاری، جواب طلب 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جوادحسن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری ہوم ظفر نصراللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا درخواست گزار کا موقف ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے درخواست کارروائی کے لئے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو بھجوا ئی تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیاگیا،ایڈیشنل یوم سیکرٹری نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب  لاہورہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سروسز ہسپتال کے 235 میڈیکل سٹاف  کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد زاہد نے جواب داخل کروانے کے لئے مہلت عدالت سے مہلت کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

توہین عدالت درخواستیں 

مزید :

صفحہ آخر -