ہیلتھ سروس ڈیلیوری یونٹ کے6 ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد

 ہیلتھ سروس ڈیلیوری یونٹ کے6 ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس گلزاراحمد،مسٹرجسٹس اعجازالاحسن،مسٹرجسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی پرمشتمل بنچ نے ہیلتھ سروس ڈیلیوری یونٹ کے چھ ملازمین کی بحالی کی اپیلیں مستردکردیں،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملازمین کنٹریکٹ پر تھے،انہیں کرپشن الزامات کے تحت نکالاگیا،اب سرکاری ترقیاتی منصوبہ بھی ختم ہوچکا ہے،اپیل کنندگان کی طرف سے موقف اختیارکیاگیا تھا کہ منصوبہ غیر ترقیاتی قرار پا چکا ہے اورعہدے بھی فعال ہیں،اپیل کنندگان کومستقل کرنے کی بجائے کرپشن کے جھوٹے الزامات کے تحت نوکری سے نکال دیا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ انہیں نوکری پر بحال کیاجائے۔

اپیلیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -