محکمہ سوشل ویلفیئرکا معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ڈرافٹ پیش

محکمہ سوشل ویلفیئرکا معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ڈرافٹ پیش

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں معذور افراد کوسہولیات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر نے معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ڈرافت پیش کر دیا گیا، مسٹرجواحسن نے معذور افراد کے قانون کے لئے بننے والی کمیٹی کو ڈرافٹ کا جائزہ لے کر آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کوہدایت کی کہ آپ قانون بنائیں، عدالت کی حمایت آپ کے ساتھ ہو گی،چاہتے ہیں کہ قانون بنے اور 3 دسمبر کو معذوروں کے عالمی دن سے پہلے منظور ہو،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ثناء خورشید وہیل چیئرپر عدالت میں پیش ہوئیں، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کوبتایا کہ موجودہ ڈرافٹ میں معذور افراد کو صحت اور تعلیم جیسی کئی سہولیات کا ذکر نہیں،فاضل جج نے کہا کہ معذور افراد کو مکمل حقوق دینے ہوں گے،پنجاب اس وقت باقی صوبوں سے آگے ہے،عدالت نے مذکورہ بالا حکم کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

ڈرافٹ پیش

مزید :

صفحہ آخر -