تعیناتیاں کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر حکومت اور مدعاعلیہان کونوٹس،جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن بورڈ ممبران کی تعیناتیاں کالعدم قرار دینے کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت اورمدعاعلیہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیارکیاکہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کو 32 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات دی جارہی ہیں،ٹیکنیکل عہدوں پرنان ٹیکنیکل افراد کونوازا گیا،ایم ڈی سمیت بورڈ ممبران بجلی سپلائی کمپنیوں سے ریٹائرڈ ہیں،ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتیاں سپریم کورٹ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ غیرقانونی بورڈ کوتحلیل اور ممبران کی تعیناتیاں کالعدم قرار دیاجائے۔
جواب طلب