ڈی جی زرعی مارکیٹنگ پنجاب کوسبزی منڈی ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کاحکم

 ڈی جی زرعی مارکیٹنگ پنجاب کوسبزی منڈی ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گوجر خان میں غیرقانونی سبزی منڈی کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی زرعی مارکیٹنگ پنجاب کومنڈی ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمد کاحکم دیتے ہوئے 15یوم میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیارکیا کہ ضلعی انتظامیہ نے گوجرخان میں نئی سبزی منڈی قائم کرکے ختم کردی،نئی سبزی منڈی کے خاتمے کے نوٹیفیکیشن کے باوجود غیرقانونی طور پر چلائی جارہی ہے،غیرقانونی سبٰزی منڈی سے ٹریفک اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں،غیرقانونی منڈی ٹیکس چوری کاسبب ہے، عدالت سے استدعاہے کہ غیرقانونی منڈی کے خاتمے کے احکامات جای کئے جائیں۔

حکم 

مزید :

صفحہ آخر -