میڈیا چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے: عار ف علوی 

میڈیا چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے: عار ف علوی 

  

          اسلام آباد (این این آئی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے میڈیا کو بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے خطوط ارسال کر دیئے گئے جس میں کہاگیاکہ پاکستان میں خواتین میں کینسر کے 44فیصد کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں، جلد تشخیص ہونے سے مرض سے نجات پانے کا امکان  98 ہے، صدر مملکت نے کہاکہ معاشرے میں ممنوع موضوع ہونے کی وجہ سے خواتین مرض کی جلد تشخیص نہیں کروا پاتی، جلد تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا  50 فیصد خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، خواتین کو ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ اپنا معائنہ خود کرنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آگاہی نہ ہونا، دیر سے ڈاکٹر سے رجوع  چھاتی کے کینسر سے زیادہ شرح اموات  کا باعث ہیں، دیر سے تشخیص کی وجہ سے ایک لاکھ میں سے 50 ہزار خواتین فوت ہو جاتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ بیگم ثمینہ علوی اور انکی ٹیم نے اکتوبر میں لوگوں کو آگاہی کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دئیے ہیں ان پروگراموں میں خود تشخیصی  اور مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا، میڈیا نے گزشتہ سال لوگوں کو بریسٹ کینسر بارے تعلیم دینے کیلئے مؤثر آگاہی مہم چلائی، میڈیا خبروں، ٹالک شوز، آرٹیکلز، کالمز اور ایڈیٹوریل کے ذریعے آگاہی پیدا کرے۔ صدر مملکت  نے کہاکہ میڈیا چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کی کوششوں کا ساتھ دے، میڈیا تنظیمیں بریسٹ کینسر کے بارے  میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنے لوگو کو ”گلابی“رنگ دیں۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -