پاکستان بجلی ٹرانسمشن کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے،حماد اظہر

 پاکستان بجلی ٹرانسمشن کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے،حماد اظہر

  

اسلام آباد(آن لائن) نیدرلینڈ نے پاکستان کو سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کردی، جس پر وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے نیدرلینڈز کے سفیر ووٹر پلامپ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر حماداظہر نے پاکستان کی توانائی کی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ مستقبل میں منصوبے پن بجلی،قابل تجدید ذرائع پر مبنی ہوں گے، پاکستان بجلی ٹرانسمشن کے منصوبوں پرترجیحی بنیادپر کام کر رہا ہے، حکومت کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مراعات قابل تحسین ہیں۔نیدرلینڈ کے سفیر نے سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کی، جس پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہوگا۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -