جب حکومت ہی چور ہو توعام آدمی سے کیا گلہ؟،عبدالغفور حیدری 

  جب حکومت ہی چور ہو توعام آدمی سے کیا گلہ؟،عبدالغفور حیدری 

  

قلات(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ ملک بناہی چوروں کے لئے ہے کوئی آف شور کمپنی کے ذریعے ٹیکس چوری کرتاہے کوئی آٹا چوری کرتا ہے کوئی چینی چوری کرتا ہے کوئی پراپرٹی چوری کرتا ہے،ملک کے اقتدار پر چوروں کا  قبضہ ہے جن کا سربراہ عمران خان ہے عمران نیازی رو ز ڈھنڈورا پیٹتا ہے کہ چوروں کے خلاف کاروائی کرونگا لیکن خود انکے اندر سے چوری ثابت ہو گئی ہے، حکومتی عہدیدار ٹیکس چور آٹا چور چینی چور ہے جب حکومت ہی چور ہو توعام آدمی سے کیا گلہ موجودہ حکومت کی ناہلیت اقرباء پروری ثابت ہو گئی ہے۔  ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں ختم نبوت کانفرنس اور دستارفضیلت سے خطاب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ سینیٹر مو لا نا فیض محمد سمانی ایم پی ائے اصغر ترین مفتی نور محمد کراچی سردار علی محمد قلندرارنی مولانا بابر عمر مولانا نصیب مینگل مولانا علی شیر شکار پوری حافظ غلام اللہ صاحبزادہ مفتی طیب حیدری  مولانا محمد قاسم لہڑی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

عبدالغفور حیدری 

مزید :

صفحہ آخر -