مولانافضل الرحمن کا بیان عوام کی ہتک ہے، شہباز گل 

 مولانافضل الرحمن کا بیان عوام کی ہتک ہے، شہباز گل 

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ دور حکومت میں رینٹ پر دستیاب  رہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے بکاؤ مال کو خریدنے سے انکار کیا، دہائیوں بعد مولا نا سیاسی بے روز گار ہو ئے ہیں  مولانا فضل الرحمان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کا بیان عوام کی ہتک ہے دھاندلی کی پیداوار مولا نا شفافیت کے مخالف ہیں جنہیں عوام نے مسترد کیا وہ حکومت کو مسترد کرنے کی بات کر رہے ہیں مولانا کو دکھ یہ ہے کہ پہلی بار اپنی جیب سے کھانا پڑ  رہا ہے تبھی وہ ہر وقت حکومت کو گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔

شہبازگل

مزید :

صفحہ آخر -