امن کے بغیر ممکن نہیں، سیاسی قائدین امن و امان کیلئے کردار اد ا کریں: اسد قیصر

امن کے بغیر ممکن نہیں، سیاسی قائدین امن و امان کیلئے کردار اد ا کریں: اسد قیصر

  

     صوابی(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ امن کے قیام کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، تمام سیاسی قائدین سیاسی وابستگی سے بالاتر صوابی میں امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ امن سب کی ضرورت ہے،منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مشترکہ طور پر جنگ کرینگے، پیر کو صوابی پولیس لائن میں '' د ضلع صوابی لویہ جرگہ '' کے نام سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جرگے کا مقصد ضلع صوابی میں جتنی بھی ذاتی دشمنیاں و تنازعات ہے انکے حال کیلئے جرگے کئے جائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قائدین سیاسی وابستگی سے بالاتر صوابی میں امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ امن سب کی ضرورت ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو گاؤں، دیہات میں عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری رکھنے کا کہا اور جلد از جلد صوابی قومی جرگہ کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی و سماجی حلقوں کو بھرپور نمائندگی دینے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ  منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مشترکہ طور پر جنگ کرینگے اور منشیات فروشوں کو کسی قسم کا سپورٹ اور سفارش نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا جن علاقوں میں دشمنیاں ہیں وہاں کے بزرگ اور جرگہ ممبران جا کر اس کے خاتمے میں اپنا کر دار ادا کریں اگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو پھر ضلعی لویہ جر گہ سے رابطہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پختونوں کو اپنے مستقبل اور نوجوان نسل کی بہتری، ترقی اور اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول کے لئے توانائیاں خرچ کرنی چاہئے،اور پختون انا  کے مسئلوں سے نکل آئیں کیونکہ ساری عمر خاندانی جھگڑوں قتل و غارت کی وجہ سے مقدمات اور جیلوں میں زندگی ختم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کا خاتمہ ناگزیر ہے اس میں عزت نہیں بلکہ مسلمانوں کی عزت اور کامیابی قلم، تعلیم اور اللہ اور رسول اکرم ؐ  کے احکامات کی پیروی کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں او اصلاحی جر گہ، پولیس و انتظامیہ کی مشترکہ اتفاق سے ضلع بھر میں ٹوپک ماری اور نہ بد معاشی ہو گی اور جو لوگ یہ حرکتیں کر رہے ہیں پولیس اور انتظامیہ اس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -