بھارت دہشتگردوں کا سہولت کار، دنیا میں امن کیلئے کشمیر، فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ضروری: گورنر پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور سے بر طانوی رکن پار لیمنٹ ناز شاہ کی ملاقات۔ مسئلہ کشمیر و فلسطین اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بر طانوی رکن پار لیمنٹ ناز شاہ نے سوموار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اور بر طانیہ میں کشمیر ی اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے آواز بلند کر نے اور بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کر نے سمیت دیگر امور کے حوالے سے بتایا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ناز شاہ سمیت دیگر بر طانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیر یوں اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کو سراہا۔اْنہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑ اسہولت کار اور امن کا دشمن ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہوتے ہوئے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی امن اور اقلیتوں کے ساتھ ہے اور بھارت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔رکن بر طانوی پار لیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیراور مسئلہ فلسطین کا حل کر نا لازم ہو چکا ہے۔ بعدازں گور نر سرور سعودی حکومت کی دعوت پر عمر ہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔وہ اپنے دورہ کے دوران سعودی عرب میں سعودی حکام اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملیں گے اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران 3روز تک سعودی عرب میں قیام کر ینگے۔روانگی کے موقعہ پر گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی دعوت پر سعودی سفیر اور سعودی حکومت کا شکر یہ اداکر تاہوں۔
گورنر پنجاب