پنڈ ورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، کچھ نہ نکلا، شیخ رشید، طالبان کیساتھ مذاکرات سے اظہار لا علمی 

پنڈ ورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، کچھ نہ نکلا، شیخ رشید، طالبان کیساتھ مذاکرات ...

  

        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش، کچھ نہیں نکلا، وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، عمران خان کے بیان نے سب کو چپ کرا دیااگر طالبان کیساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک طالبان پاکستان کیساتھ مذاکرات اْن کے نوٹس میں نہیں، وزیراعظم نے اعلان کیا ہے جو پاکستان کے آئین اور قانون کو مانیں گے اْن سے بات چیت ہو سکتی ہے، ہتھیار ڈالنے اور ملکی آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی، وزیراعظم نے کہا ہے ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی۔ ہم افغانستان کے حالات میں بہتری چاہتے ہیں، افغانستان کیلئے آن لائن ویزا شروع کر رہے ہیں، 15 اگست سے تاحال 20 ہزار افراد افغانستان سے آئے، سکرد و میں شناختی کارڈ کی سہولت دینے، نیا پٹرولنگ یونٹ لانے جا رہے ہیں، پٹرولنگ یونٹ میں ڈرونز بھی شامل ہونگے، شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کا اہتمام کریں گے۔ ایک دن میں پاسپورٹ اجراء کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا، نادرا کے 136 ملازمین کو فارغ کر دیا، آن لائن ویزا 3 ہفتے میں جاری ہو جایا کریگا، بائیو میٹرک پالیسی کو تبدیل، جعلی ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -