انسانیت کی خدمت ہی ہر انسان کا مشن ہونا چاہئے: پرویز الٰہی 

  انسانیت کی خدمت ہی ہر انسان کا مشن ہونا چاہئے: پرویز الٰہی 

  

         لاہور(آئی این پی)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ابرارالحق کے بھائی میجر (ر) اسرارالحق بھی شریک تھے۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان ہلال احمر پاکستان اور دیگر فلاحی اداروں کی امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ابرارالحق نے ہلال احمر کی کارکردگی بارے قائم مقام گورنر پنجاب کو آگاہ کیا  ابرارالحق اور اسرارالحق نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامور فنکار عمر شریف کا انتقال نہ صرف ملک بلکہ فنکار برادری کیلئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے احسن اقدام ہے، ہلال احمر کا ادارہ ہر مشکل میں خدمت کیلئے پیش پیش رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ہر انسان کا مشن ہونا چاہئے، ہم نے ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں کی انفرادی اور اجتماعی طور سے سرپرستی کی ہے کیونکہ فلاحی ادارے دکھی انسانیت کے ریلیف کیلئے بڑا پلیٹ فارم ہوتے ہیں۔

پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -