قرآن پاک کی اشاعت کیلئے قرآ ن بورڈ کے قیام پر اتفا ق کر لیا: نور الحق قادری

    قرآن پاک کی اشاعت کیلئے قرآ ن بورڈ کے قیام پر اتفا ق کر لیا: نور الحق قادری

  

        اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی پرانی عمارت کو کرائے پر دینے کے معاملے پر مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،جب وزیر نہیں تھا عمارت کا 14لاکھ کرایہ لیا جارہا تھا،جب سے وزیر بنا وہی عمارت 64لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دی ہے،قومی سطح پر اغلاط سے پاک، قرآن پاک کی اشاعت کیلئے قرآن بورڈ کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے، قران بورڈ کے قیام سے قرآن پاک کی غلطیوں سے پاک اشاعت یقینی ہوجائے گی۔قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ قومی سطح پر اغلاط سے پاک، قرآن پاک کی اشاعت کیلئے قرآن بورڈ کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے،قران بورڈ کے قیام سے قرآن پاک کی غلطیوں سے پاک اشاعت یقینی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن پر اقلیتی ارکان کو صرف اتنا اعتراض ہے کہ ان کے پسندیدہ افراد کیوں نہیں رکھے،وزارت مذہبی امور کی پرانی عمارت کو کرائے پر دینے کے معاملے پر مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے،جب میں سال 2018میں وزیر نہیں تھا تو عمارت کا14لاکھ کرایہ لیا جارہا تھا،جب سے میں وزیر بنا ہوں تو وہی عمارت 64لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دی ہے۔

نور الحق قادری 

مزید :

صفحہ آخر -