کاروبار کیلئے5لاکھ تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے،فرخ حبیب

کاروبار کیلئے5لاکھ تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے،فرخ حبیب

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنی تعلیم اور صحت انصاف کارڈ بھی کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہے، کاروبار کیلئے5لاکھ تک بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کا خواب ریاست مدینہ طرز پر فلاحی نظام، معاشی ترقی اور خوشحال عوام ہے، اس سے غربت کے خاتمے، محروم طبقے کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کیلئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ آخر -