بجلی ایک سا کے لئے 1.72روپے فی یونٹ مہنگی، ھکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، ظالمانہ اقدامات واپس لئے جائیں: شہباز شریف

    بجلی ایک سا کے لئے 1.72روپے فی یونٹ مہنگی، ھکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، ...

  

          اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) حکومت کی جانب سے پٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیااور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1.72روپے  یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے  اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔   نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ  2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

بجلی مہنگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے 1روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں،موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے۔پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاتک ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے۔موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں۔حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے۔مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا۔بجلی، گیس، پڑول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر،حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کے لئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو ریورس کرنا لازم ہے۔مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر بجلی بنا کر پہلے ہی قوم کو نچوڑاگیا، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایاگیا ہے۔ ایل این جی برآمد میں مجرمانہ تاخیر سے مہنگی بجلی سے قوم کی جیب کاٹی گئی، جیب کاٹنے والے کسی مجرم کو نہیں پکڑا گیا۔حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -