کورونا سے مزید 27اموات 1ہزار 490نئے کیس رجسٹرویکسی نیشن جا جعلی ڈیٹا مرتب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فی صلہ 

کورونا سے مزید 27اموات 1ہزار 490نئے کیس رجسٹرویکسی نیشن جا جعلی ڈیٹا مرتب ...

  

اسلام آباد،لاہور(آئی این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27ہزار 893ہوگئی، ایک ہزار 490نئے کیسز رپو ر ٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 51ہزار 348ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1کروڑ 95لاکھ 90ہزار 145افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 52ہزار 415نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11لاکھ 77ہزار 249 مر یض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3ہزار 407مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب میں کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن کے جعلی ریکارڈ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، تحقیقا تی کمیٹی کا مقصد ویکسی نیشن سینٹرزمیں جعلی ڈیٹا انٹری کے مسائل کی تحقیق کرنا ہے جبکہ جعلی کرونا ویکسی نیشن کے اندراج اور غفلت برتنے والے افسران کی نشاندہی کر نا کمیٹی کی ذمہ داری میں شامل ہے۔سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے غیر موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے والے افسران کیخلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائیگی، جبکہ تحقیقا تی کمیٹی 24گھنٹوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔انہوں نے کہا کورونا سے بچا ؤکیلئے ویکسین لگوانا ضروری ہے، ویکسی نیشن کا غلط انداراج جرم ہے،ایسے عناصر کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، ویکسین لگوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

کورونا 

مزید :

صفحہ اول -