صدر مملکت نے آرٹیکل 75 کے تحت تین بلوں کی منظور ی دیدی

  صدر مملکت نے آرٹیکل 75 کے تحت تین بلوں کی منظور ی دیدی

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت تین بل منظور کر دئیے۔ صدر مملکت نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل، 2021 ء   کی منظوری دی۔ صدر عارف علوی نے پی اے ایف وار کالج انسٹیٹیوٹ بل، 2021ء  کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل (ترمیمی) بل، 2021 بھی منظور کر دیا۔ منظوری کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -