پاکستان، ارجنٹائن کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور تعاون کا مظہر: شاہ محمود قریشی 

پاکستان، ارجنٹائن کے دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور تعاون کا مظہر: شاہ ...

  

          اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گزشتہ70سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے، ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین  70 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر شجر کاری کی تقریب ہوئی جہاں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ نے کہا  کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گذشتہ 70 سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کا مظہر ہے،  جبکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  ادارہ جاتی میکانزم کا کردار انتہائی اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 20 مئی 2021 کو منعقد ہونے والی ہماری آخری میٹنگ کے دوران،ہم نے زراعت، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کے لیے قائم کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا  کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے، ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان کے ٹن بلین سونامی ٹری منصوبے کو سراہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرہ اس بات کا ہے کہ پاکستان وسیع آبی وسائل کے حامل ملک سے جبکہ، آبی وسائل کی دستیابی میں کمی والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے،ان حالات میں شجر کاری کا فروغ ہی اہم حکمت ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو ہم لاہور میں پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین پولو میچ کا انعقاد کر رہے ہیں، میں آپ سب کی شرکت کا ممنون ہوں۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -