نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کارگو  سے 4 کلوگرام منشیات برآمد  

  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کارگو  سے 4 کلوگرام منشیات برآمد  

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کارگو سے 4 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے بک کروایا گیا کاٹن قطر کے راستے لندن جانا تھا،کاٹن کو مشکوک جانتے ہوئے اے این ایف نے چیک کیا تو منشیات برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شپمنٹ میں مجموعی طور پر سیالکوٹ سے 61 کاٹن بک کروائے گئے تھے،اے این ایف نے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ساجد کیانی کو گرفتار میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق شپمنٹ فلائٹ نمبر کیو آر 633 سے لندن بھجوایا جانا تھا،اے این ایف نے گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔ 

منشیات

مزید :

صفحہ اول -