جام کمال کے استعفیٰ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبول نہیں، بی اے پی، اتحادی اراکین

جام کمال کے استعفیٰ سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبول نہیں، بی اے پی، اتحادی اراکین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے دوران بی اے پی اور اتحادی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے استعفی سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے بے اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نصیب اللہ مری اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) عوامی کے اسد بلوچ سمیت دیگر رہنماء  شریک ہوئے۔اجلاس میں عبدالرحمٰن کھیتران، لالہ رشید، محمد خان لہڑی، سکندرعمرانی، بشریٰ رند، ماہ جبیں شیران اورلیلیٰ ترین بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ناراض اور اتحادی اراکین اسمبلی نے موقف اپنایا کہ وزیراعلی جام کمال کے استعفی سے ہٹ کر کوئی فیصلہ قبول نہیں، بی اے پی اورتمام اتحادی متفق ہیں سوشل میڈیاپر چلنیوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔
 جام کمال

مزید :

صفحہ اول -