مساجد کے بجلی بلوں پر پی ٹی وی  فیس ختم کی تو صوت القرآن پروگرام ختم کردیں گے،وزرات اطلاعات

 مساجد کے بجلی بلوں پر پی ٹی وی  فیس ختم کی تو صوت القرآن پروگرام ختم کردیں ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات نے نجی ٹی وی چینل کی طرف سے قانون کے مطابق دس فیصدپبلک میسجز(عوامی آگاہی کے اشتہار)نہ چلانے پر پیمراسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کی ایسوسی ایشن پی بی اے کوطلب کرلیا،کمیٹی نے پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں میں بہت زیادہ تفریق پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی وی میں تنخواہوں کے تعین کے نظام اور اس کوکم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر جواب طلب کرتے ہوئے پی ٹی وی میں 2008سے 2021تک بھرتی ہونے والے ملازمین کی لسٹیں مانگ لیں جبکہ وزیر اطلاعات نے کہاکہ مساجد سے بجلی بلز پر 35روپے فیس سے سوت القرآن پروگرام چلاتے ہیں مساجد کے ساتھ ہجروں میں ٹی وی ہوتاہے اگر یہ فیس ختم کریں گے تو ہم سوت القرآن پروگرام ختم کردیں گے ہر کام پیسے سے ہوتاہے،چیئر مین کمیٹی فیصل جاوید نے کہاکہ مساجد میں ٹی وی نہیں ہوتامگر فیس لی جارہی ہے،ایوان صدر سے پی ٹی وی پر خطبہ جمعہ نشرکرنا اچھااقدام ہے، کمیٹی میں اطلاعات تک رسائی قانون سے پارلیمنٹ کااستثنی قراردینے کے بل کی حکومت اوراپوزیشن نے مخالفت کردی،ارکان نے کہاکہ اگر اگلے اجلا س میں محرک نہ آئے تو بل مسترد کردیں گے۔ 

وزار

مزید :

صفحہ اول -