عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا، میت ورثا ء کے حوالے، کراچی میں تدفین کے لئے جگہ کا تعین 

      عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا، میت ورثا ء کے حوالے، کراچی میں ...

  

نیونبرگ،کراچی (نیوزایجنسیاں)دو دن قبل دوران علاج جرمنی میں انتقال کر جانیوالے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیونبرگ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد میت کو وہاں پاکستانی سفارتی عملے اور ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جرمنی کے ہسپتال میں رہنے کی وجہ سے عمر شریف کی بیوہ زرین غزل کا منگل کو کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کا رزلٹ ملنے کے بعد ہی انہیں وہاں سے نکلنے کی اجازت ملے گی۔دوسری جانب انکے بیٹے جواد شریف نے کہاہے کہ عبداللہ شاہ غازی مزارکے احاطہ میں والد کی قبر کیلئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے، نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عمرشریف کے بیٹے جواد شریف نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی مزارکے احاطہ میں قبرکیلئے جگہ کاتعین کیاگیاہے، والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرسوں تک والد عمرشریف کی میت کراچی پہنچنے کاامکان ہے، عمر شریف کی میت پاکستان پہنچنے پر نمازجنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

عمرشریف

مزید :

صفحہ اول -