خورشید شاہ کی طبیعت جیل میں خراب، سول ہسپتال لے جایا گیا

خورشید شاہ کی طبیعت جیل میں خراب، سول ہسپتال لے جایا گیا

  

 سکھر(این این آئی) خورشید شاہ کی طبیعت جیل میں خراب،علاج کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا،خورشید شاہ کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث اسپتال لایاگیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ جو کہ اس وقت ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس میں سکھرسینٹرل جیل میں قید ہیں کی آنکھوں میں اچانک تکلیف شروع ہوگئی جس کی انہوں نے جیل انتظامیہ سے شکایت کی تو جیل انتظامیہ نے ان کو فوری طور پرعلاج کے لیے  سکھر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں،

خورشید شاہ 

مزید :

صفحہ اول -