آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ  جاوید اختر کیخلاف ایف آئی آر درج

  آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ  جاوید اختر کیخلاف ایف آئی آر درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو طالبان جیسا کہنے پر بھارتی شاعر اور بالی وڈ نغمہ نگار جاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر  درج ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو طالبان سے تشبیہ دینے پر  ممبئی کے ایک وکیل سنتوش دوبے نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔جاوید اختر کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت پر سزا) کت تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جس طرح طالبان اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح یہاں ہندو ریاست چاہنے والے بھی ہیں، ان سب کا ذہن ایک جیسا ہے، طالبان، آرایس ایس، بجرنگ دل یہ سب ایک جیسے ہیں۔
 جاوید اختر

مزید :

صفحہ اول -