ستمبر کے مہینے میں ملکی برآمدات میں   27.4 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

  ستمبر کے مہینے میں ملکی برآمدات میں   27.4 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ ماہ ستمبر میں برآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں مشیر تجارت نے بتایاکہ 1 ارب 89 کروڑ ڈالر کی برآمدات گزشتہ مالی سال ستمبر میں ہوئی تھیں، ستمبر میں برآمدات 2 ارب 41 کروڑ ڈالر کی ہوگئیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے  میں 28 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر 5 ارب 47 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔مشیر تجارت نے بتایاکہ رواں مالی سال 28 فیصد اضافہ کے بعد برآمدات 6 ارب 99 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، برآمد کنندگان اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں،درآمدات کے اعدادوشمار متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد شیئر کئے جائینگے۔

 مشیر تجارت

مزید :

صفحہ اول -