پنڈورا لیکس، شاہ عبداللہ کی جائیداد یں   خفیہ نہیں، شاہی محل کی وضاحت

  پنڈورا لیکس، شاہ عبداللہ کی جائیداد یں   خفیہ نہیں، شاہی محل کی وضاحت

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پنڈورا پیپرز میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی 10 کروڑ ڈالر مالیت کی بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے شاہی محل  کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔اردن کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ امریکا اور برطانیہ میں فلیٹس اور گھروں کے مالک ہیں، یہ کوئی خفیہ یا نئی بات نہیں ہے۔ شاہی محل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اور سیاسی وجوہات کے باعث غیر ملکی رہائش گاہوں کو ظاہر نہیں کیا گیا۔پنڈورا پیپرز میں اردن کے شاہ عبداللہ 10 کروڑ ڈالر کی جائیداد کے مالک نکلے ہیں اور اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ نے یہ جائیدادیں ذاتی پیسے سے خریدی ہیں۔ 

 شاہی محل

مزید :

صفحہ اول -