بھارتی کسانوں کااحتجاج، نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے 8افراد کو گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا، متعدد زخمی 

بھارتی کسانوں کااحتجاج، نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے 8افراد کو گاڑی تلے کچل کر ...

  

        اتر پردیش (آئی این پی) بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلی اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔ واقعے کے بعد مشتعل کسانو ں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنما ؤ ں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔ گزشتہ ہفتے کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر پورے ملک کو بند کر دیا تھا۔ لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔ کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ ایک سال کیا 6سال بھی لگ گئے تو متنازع قوانین رد کروا کر ہی واپس لوٹیں گے۔

بھارتی کسان 

مزید :

صفحہ اول -