وزیراعلیٰ کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

  وزیراعلیٰ کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -