کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: مشتاق احمد غنی

کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: مشتاق احمد غنی

  

       پشاور(نیوز رپورٹر)سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ہاکی لیگ کا انعقاد ہاکی کے کھیل کو دوبارہ مقام دلانے کے لئے صوبائی حکومت کا انتہائی خوش آئند قدم ہے اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کا کھیل اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کو اوپر لانے کے لئے گراس روٹ لیول اور سکول کالجز کی سطح پر ٹورنامنٹس کے انعقاد کیا جائے تاکہ ہاکی کے کھیل کو بھی فروغ مل سکے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد میں خیبر پختو نخوا ہاکی لیگ کے سلسلے میں ہزارہ واریئرز ہاکی ٹیم کی شرٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر عمر گل اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود بھی مو جود تھے۔ جبکہ انکے ہمراہ ہزارہ ٹیم کے اونر ساجد، سابق ٹیسٹ کرکٹر کبیر خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سردار سلیم،سردار وسیم،ملک عامر، ڈی ایس او وسیم فضل اعوان، ہاکی پلیئرز محمد مدثر کوچ ہزارہ ٹیم اور شائیقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سا بق ڈی جی طارق محمود کی درخواست پر مانسہرہ اور ہری پور میں بھی آسٹرو ٹرف بچھانے کی درخواست پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سے بات چیت جاری ہے اور جلد منظوری بھی ہو جائے گی جس سے ہاکی  کے کھیل کو مزید فروغ مل سکے گا۔انہوں نے ہزارہ ہاکی ٹیم کے اونر ساجد محمود کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ہزارہ ہاکی کو اوپر لانے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اونر شپ لی انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی پروموشن کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ایونٹ منعقد کئے جائیں گے جس سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد ملے گی۔

پشاور(نیوزرپورٹر)آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ سپیکر ہاوس میں ملاقات. سپیکر مشتاق غنی نے آئی جی پولیس کو ہزارہ ڈیویژن میں ایٹاٹیسٹ کے ذریعے پاس ہونے والے امیدواران برائے کانسٹیبل کو حالیہ منظور شدہ تین ہزار چار سو چھپن سیٹوں میں ایڈجسٹ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی. ان افراد نے 2020 میں ایٹا ٹیسٹ پاس کیا تھا اور انکو ویٹنگ لسٹ پر ڈال دیا گیا تھا, بعد ازاں ان امیدواران کے وفد نے سپیکر مشتاق غنی کے ساتھ ملاقات میں اپنی مدعا پولیس کے اعلی حکام تک پہنچانے کی استدعا کی تھی جس پر آج سپیکر مشتاق احمد غنی اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس میں تفصیلی و تعمیری گفتگو ہوئی. ویٹنگ لسٹ پر ڈالے جانے والے امیدواران میں ضلع ایبٹ آباد سے 164  افراد ایٹا ٹیسٹ میں پاس ہوئے تھے اور ان کو تب سے ویٹنگ لسٹ پر ڈال دیا گیا تھا،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے سپیکر مشتاق غنی کو بتایا کہ ان تمام افراد کو جو ویٹنگ لسٹ پر ہیں, عنقریب نئے اعلان شدہ پوسٹوں میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا. سپیکر مشتاق احمد غنی نے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا ہزارہ ڈیویژن خصوصا" ضلع ایبٹ آباد میں پولیس اہلکاروں کی کمی دوری کرنے اور اس کیس میں خصوصی دلچسپی لینے پر  تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -