تمام منصوبوں پر عملی کام کے آغاز کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں،محمد عاطف خان

تمام منصوبوں پر عملی کام کے آغاز کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں،محمد عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان نے کہا ہے خیبرپختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منظور شدہ منصوبوں کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ ھزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو ایڈوانس ڈیجیٹل سکلز بارے میں ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام مختلف منصوبوں پر پیش رفت بارے میں بریفننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کوخیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر علی محمود نے تفصیلی بریفننگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ایس ٹی آئی ٹی عنبر علی خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے د وران ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سکلز سنٹر شنکر مردان،ڈیجیٹل سٹی ہری پور، سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹر، سپیشل ٹیکنالوجی زونز، آئی ٹی پارک ایبٹ آباد، مرجڈ ایریاز ڈیجیٹل کنکٹ، گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکسس پشاورو سوات اور دیگر کئی منصوبوں کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اس موقع پر عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اے ڈی پی میں خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام تمام منصوبوں پر عملی کام کے آغاز کیلئے پیپر ورک کو جلد حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلے میں بلاوجہ تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور مختلف منصوبوں پر خطیر رقوم بھی خرچ کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -