امیرجماعت سراج الحق  6اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے

امیرجماعت سراج الحق  6اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سراج الحق 6اکتوبر کوسندھ کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ 6اکتوبر کو کراچی میں سیاسی، سماجی اور روحانی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ ادارہ نور حق میں کنٹومنٹ بورڈ انتخابات میں جیتنے والے جماعت اسلامی کے کونسلرز سے خطاب بھی کریں گے، دوسرے دن7اکتوبر کو وہ مٹھی تھرپاکر میں الخدمت ہسپتال کا دورہ اوراسٹیڈیم گراؤنڈاسلام کوٹ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 8اکتوبر کو ووہ سکھر میں دعوتی،تنظیمی اجلاسوں سے خطاب کے علاوہ مختلف سیاسی،دینی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، اس موقع پر مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی ودیگر صوبائی ومقامی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -