گوجرہ، واردات کے دوران 2ڈاکو ہلاک، ایک دکاندار زخمی 

گوجرہ، واردات کے دوران 2ڈاکو ہلاک، ایک دکاندار زخمی 

  

         گوجرہ (نمائندہ خصوصی)گوجرہ سمندری روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر پکڑے جانے والے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ گوجرہ سمندری روڈ پر شہری حدود میں ایک آئرن سٹور پر ڈاکوؤں نے  لوٹ مار شروع کی تو مزاحمت پر دوکانداروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں دکاندار آصف اور ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا دوسرے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیازخمی ڈاکو چک نمبر488گ ب تاندلیانوالہ کا رہائشی منظور دلو موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا جبکہ اس کے زیر حراست ساتھی ڈاکو چک نمبر553 گ ب کے رہائشی فیاض عر ف چھلا وینیوال کو پولیس سٹی گوجرہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرکاری گاڑی میں لے کر جا رہی تھی کہ گوجرہ مونگی روڈ پر انی پلی کے نزدیک موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے فیاض کو پولیس حراست سے چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، ملزم فیاض اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے   

ڈاکو ہلاک  

مزید :

صفحہ آخر -