نوید احمد شیخ عہدے سے فارغ،اقبال میمن نئے کمشنر کراچی تعینات 

نوید احمد شیخ عہدے سے فارغ،اقبال میمن نئے کمشنر کراچی تعینات 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد اقبال میمن کو نیا کمشنر کراچی تعینات کردیا ہے جبکہ عبدالرشید سولنگی کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرریاں کی گئی ہیں۔ نوید احمد شیخ کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ان کی جگہ محمد اقبال میمن کو نیا کمشنر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔نوید احمد شیخ کو چیئرمین چیف منسٹر انپیکشن انکوائریز اینڈ امپلی مینٹینشن ٹیم ڈپارٹمینٹ مقرر کیا گیا۔ تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سید حسن نقوی کو سیکریٹری خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ بلال احمد شیخ کا اسپیشل سیکریٹری خزانہ سے تبادلہ کرکے سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ لگادیا گیا ہے۔اعجاز حسین بلوچ کا سیکرٹری محکمہ اطلاعات کے عہدے سے تبادلہ کرکے اس کی جگہ پر عبدالرشید احمد سولنگی کو نیا سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -