کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کراچی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف قذافی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی نے واقعے میں ذاتی دشمنی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں شاہ لطیف قذافی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری کو قتل کردیا، مقتول سعیدمحمد کورہائشی عمارت کے قریب نشانہ بنایا گیا۔قتل کے واقعہ کی سی سی ٹی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔فوٹیج میں حملہ آور کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے، مقتول واقعہ کے وقت کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق لانڈھی میں فائرنگ سے قتل شخص امریکی شہریت کاحامل تھا، عمررسیدہ شخص کو قذافی ٹاؤن میں فائرنگ کانشانہ بنایاگیا، مقتول سعیدمحمد اسکول اورپراپرٹی کاکام کرتاتھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سعیدکو7گولیاں لگی۔مقتول کے بھائی نے واقعے میں ذاتی دشمنی کے امکان کومستردکردیا، مقتول سعید کے بھائی سابق یوسی ناظم جماعت اسلامی قائدآباد ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -