اعجاز جکھرانی کی 13نومبر  تک کیلئے ضمانت منظور

  اعجاز جکھرانی کی 13نومبر  تک کیلئے ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات میں پیپلزپارٹی رہنما اور مشیرجیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی کی ضمانت 13 نومبر تک کے لیے ضمانت منظور کرلی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سے متعلق جیالے رہنما اعجاز جکھرانی کی نیب تحقیقات کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اعجاز جکھرانی کی ضمانت 13 نومبر کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب حکام نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جیکب آباد سے متعلق کال آپ نوٹس بھیجا۔ نیب کی جانب سے جاری تحقیقات بدنیتی پر مبنی ہیں۔ گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -