نوشہرہ شدید آندھی طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی 

  نوشہرہ شدید آندھی طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ شدید اندھی طوفان اور موسلادھار  بارش نے تباہی مچادی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم کھڑی فصلیں تباہ گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ریسکیو نوشہرہ نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیے شدید متاثر ہونے والے گھرانوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آندھی،طوفان اور موسلا دھار بارش کے دوران ریسکیو کنٹرول روم کو 6 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی جن میں نوشہرہ کے تین مختلف مقامات پر عمارات کے چھتیں گرنے کے واقعات شامل جبکہ 3 دیگر ایمرجنسی کالز شامل نوشہرہ کے دو محتلف علاقوں خیشگی پایاں اور اباخیل نوشہرہ کلاں میں عمارت کی چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئی عمارتوں کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 خواتین،3 بچوں سمیت 12 افراد زخمی خوش قسمتی سے ان ایمرجنسیز کے دوران کوئی شخص جانبحق نہیں ہواریسکیو 1122 کنٹرول روم کو تمام ایمرجنسی کالز موصول ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں میڈیکل ٹیمیں  قدرتی آفات سے نمٹنے والے ٹیمیں موقع پر بر وقت پہنچ گئی تھی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے بچوں اور خواتین سمیت تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی  حالت میں قاضی حسین احمد م میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا تھاجبکہ درخت گرنے،بجلی کے کمبیں گرنے،روڈ بلاک ہونے اور دیگر ایمرجنسی میں بھی امدادی سرگرمیوں میں خدمات کیلئے ریسکیو کی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ٹیمیں پیش پیش تھی بارشی صورت حال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد اویس بابر نوشہرہ میں ہونے والی ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ریسکیو کنٹرول روم میں موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -