میرہ مئی اشاڑی میں نوجوان جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا 

  میرہ مئی اشاڑی میں نوجوان جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا 

  

مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ کے علاقہ میرہ مئی اشاڑی میں ناجائز تعلقات کی بناء پر لڑکا  و لڑکی دونوں قتل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل مٹہ کے علاقہ میرہ مئی اشاڑی میں مسماۃ رنگیگنہ بعمر17\18سال دختر روزی خان اور نیاز محمد ولد خان محمددونوں کو قابل اعتراض حالت میں پاکر مسماۃ کے بھائیوں نیک عمل اورمحمدشاہ پسران روزی خان نے قتل کردیا۔دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے ناجائز تعلقات قائم تھے،دونوں غیرشادی شدہ تھے۔مقامی پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل میں لیکر مٹہ ہسپتال منتقل کردیااور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا اور مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -