بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف ٹاسک فورس آپریشن 

بجلی کے ناجائزاستعمال کیخلاف ٹاسک فورس آپریشن 

  

پشاور(نیوز رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کے ہنگو ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے  کئی علاقوں میں کنڈے لگانے والوں اوربجلی کا غیرضروری استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف ہنگو ڈویژن کے ٹل سب ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں بقایاجات کے ضمن میں 91 نادہندہ گان سے 1.053 ملین روپے کی ریکوری کی،32 انڈسٹریل اورکمرشل نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 0.211 ملین روپے کی ریکوری کی،1.156 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 14 نادہندہ گان کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جن میں سے 12 افراد کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنز میں ایف آئی آر درج کردی گئی ہے،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،

مزید :

صفحہ آخر -