عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے فیک منصوبوں کا چورن عوام کو بیچا: مریم اورنگزیب

عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے فیک منصوبوں کا چورن عوام کو بیچا: مریم ...

  

           اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں پارلیمان اور میڈیا کی زبان بندی ہو اور آئین کو ردی کا ٹکرا سمجھا جائے،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں ملک کا وزیراعظم فیک نیوز کی انڈسڑی چلاتا ہو اور اپنے مافیا کی خود سرپرستی کرتا ہو،بد قسمتی یہ ہے کہ ہر طبقے سے آپ نے نوکریاں چھین لیں اور پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے۔ وزیراعظم کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب تین سال بعد جب لوگ پچاس لاکھ گھر مانگ رہے ہیں تو بنکوں کی ٹریننگ یاد آ گئی،عمران صاحب حکومت میں آنے کیلئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا،نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نہیں بلکہ عمران صاحب اب آپ کی سیاست اور حکومت نواز شریف کے نواسے کیخلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے،عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے،آج اپنی نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی، وزراء اور اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے آغاز کرتے۔ انہوں نے کہا جس بھی وزیر اور اے ٹی ایم کی تحقیقات کرائیں گے، کھرا نیازی سروسز لمیٹڈ اور عمران صاحب کی طرف ہی جائے گا، عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفیٰ لیں تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی ہو،عمران صاحب آج اپنے اے ٹی ایمز کیخلاف سپریم کورٹ کو درخواست کا اعلان کرتے،عمران صاحب آج کی تقریر میں ایف آئی اے اور نیب کو تحقیقات اور گرفتاری کا حکم دیتے،عمران صاحب اپنے وزراء اور اے ٹی ایمز کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کرتے،عمران صاحب فوراً ایف آئی اے اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے ذریعے نیشنل کرائم ایجنسی کو تحقیقات کیلئے خط عوام کو دکھاتے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -