سوشل میڈیا ایپس فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن

  سوشل میڈیا ایپس فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر ...

  

        لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسزپاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک،واٹس،انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنارہا۔تینوں ایپس فیس بک کمپنی کی ملکیت ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی بھی مشترکہ ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ بعض لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔اْدھر سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے بھی یہی بیان جاری کیا ہے۔ان سروسز کی معطلی کے دوران امریکہ میں ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور فیس بک ٹاپ ٹرینڈ رہا البتہ ان سروسز کے تعطل کی کوئی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

فیس بک بندش

مزید :

صفحہ اول -